بھارت فرانس ایٹمی معاہدوں سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو گا، انجینئر یاسر گیلانی

منگل 26 جنوری 2016 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے فرانس بھارت معاہدوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے سے گریز کریں۔ بھارت پہلے خطے کے ہمسایوں کو آنکھیں دکھاتا ہے ان معاہدوں سے ایشیا میں اسلحے کی دور میں مزید تیزی آئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 8 کے عہدیداران مقصود جاوید سلہری، محمد نعیم کانگڑہ، چناء اللہ خان، راحت رسول، حافظ سلیمان بٹ، شاہد بھٹی، میاں فخر علی، میاں رضوان، چوہدری اختر منا، مرزا نعمان اور حافظ شوکت کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کو اسلحہ اور ایٹمی معاہدوں میں تقویت مل رہی ہے جبکہ ہمارے حکمران مودی کے پاکستان کے دورے سے ہی پھولے نہیں سماتے بھارت کی مکارانہ روش حکمرانوں کی سمجھ میں نہیں آ رہی اور وہ اپنے مفادات کے لئے پاکستانی حکمرانوں کو استعمال کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں