پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین کا حاجی انعام الہی اثر کی وفات پراظہا ر تعزیت

منگل 26 جنوری 2016 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین عبدالباسط نے بزرگ کارو باری رہنما اور حجاز ہسپتال لاہور کے بانی و چیف ایگزیکٹو حاجی انعام الہی اثر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور آپ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے ․عبدالباسط نے کہا ہے کہ مرحوم نے اپنی کاروباری مصروفیات مختصر کرکے خدمت خلق کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا تھا ․انہوں نے اپنے ذاتی وسائل اور کاروباری دوستوں کے تعاون سے گلبرگ میں حجاز ہسپتال بنایا اور چلایا ․ خود اس کی نگرانی کرتے رہے ․ عبدالباسط نے توقع کی ہے کہ بزنس کمیونٹی حجاز ہسپتال کی صورت میں حاجی انعام الہی اثر مرحوم کا روشن کردہ خدمت خلق کا چراغ بجھنے نہیں دے گی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں