سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے زیلی ادارے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا دفتر خالی کروا لیا گیا

منگل 26 جنوری 2016 16:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) جین مندر چوک میں واقع سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے زیلی ادارے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا دفتر خالی کروا لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکوہ دفتر جو اورنج لائن ٹرین منصوبے کی زدمیں آگیا ہے۔

(جاری ہے)

نہ صرف اس کو مسمار کردیا جائے گا بلکہ اس عمارت سے ملحقہ پیٹرول پمپ سمیت خصوصی بچوں کے دستکاری سکول کو بھی مسمار کردیا گیا ہے جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے دفتر میں پہنچنے والے افسران اور سٹاف کو ایک ہی جگہ منتقل کرنیکی بجائے مختلف سرکاری عمارتوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خصوصی بچوں کے دستکاری سکول کو تاحال کوئی متبادل جگہ فراہم نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں