اورنج لائن ٹرین منصوبے کے روٹ میکلوڈ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

منگل 26 جنوری 2016 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے اینٹی تجاوزات اسکواڈ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے روٹ میکلوڈ روڈ پر تجاوزات کے خلاف اپریشن کرتے ہوئے لکشمی چوک سے حاجی کیمپ تک تجاوزات ہٹا دیں ۔

(جاری ہے)

تجاوزات کے خلاف اپریشن میں سٹی ٹریفک پولیس نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر سول پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔ ایس پی سٹی نے آن لائن کو بتایا کہ اب تک تجاوزات ایکٹ کے تحت 120افراد کے خلاف مقدما ت درج کیے جاچکے ہیں۔ آئندہ جس پراپرٹی کے باہر تجاوزات قائم کی گئیں اس پراپرٹی مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں