پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے محبت و بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا،پنجاب امن کمیٹی

منگل 26 جنوری 2016 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) نسل، قوم ، برادری، فرقہ پرستی سے بالا تر ہو کر پاکستان کی بقاء کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہو گا تا کہ پاکستان میں امن کو فروغ ملے۔ان خیالات کا ظہار پنجاب امن کمیٹی کے زیر اہتمام امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئر مین ملک سیف اللہ اعوان نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی اپنے فرائض کو سمجھتے ہوئے امن کیلئے یکجہتی کا اظہار کرے اور ہر پاکستانی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا ہو جائے اور امن کیلئے کوششیں جاری رکھے۔ سیمینار میں چیئر پرسن ملیحہ عبد الجبار ،علامہ پروفیسر فاروق احمد سعیدی، مولانا رجیع اللہ خان ہزاروی، علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی، علامہ تنویر عباس قمی، میاں خرم حنیف و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں