لاہور چیمبر آف کامرس کی کاروبار سے متعلق رپورٹ خوش آئند ہے، ڈاکٹر عائشہ غوث
منگل 26 جنوری 2016 16:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستان میں کاروبار کے لیے آسانیوں اور مشکلات کے متعلق رپورٹ کی تیاری کے کام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر الماس حیدر سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر معاشی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کو آگے بڑھارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں معاشی اصلاحات پر کام کررہی ہے۔
صوبائی وزیر نے ملک کی معاشی صورتحال اور پنجاب حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر کو آگاہ کیا کہ پنجاب حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت پنجاب تجارت و سرمایہ کاری کا مرکز اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی اوّلین ترجیح بن چکا ہے۔(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا کہ پاکستان میں پیداواری لاگت ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے جو مینوفیکچرنگ اور زراعت سمیت ہر شعبے کو بْری طرح متاثر کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیار میں بہترین ہونے کے باوجود زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں اپنا مقام کھورہی ہیں۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا کہ لاہور چیمبر کی جانب رپورٹ کی تیاری کا مقصد معاشی معاملات کی بہتری میں حکومت کی مدد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رپورٹ میں معیشت کے تمام شعبوں کااحاطہ کیا جائے گا اور تکمیل کے بعد یہ رپورٹ زیراعظم اور سرکاری محکموں کو پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں تاجروں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے لہذا انہیں ہر ممکن سہولیات مہیا کرنا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے لیے وافر اور سستی بجلی ناگزیر ہے لہذا حکومت آبی وسائل کی بہتری اور ان سے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے اور پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر کے لیے وافر فنڈز مختص کرے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ