صوبے میں تعلیمی اداروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ‘ لاہور ہائیکورٹ

منگل 26 جنوری 2016 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو صوبے میں تعلیمی اداروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے صوبے میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لئے اٹھائے گئے انتظامات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ طالب علم ملک کا مستقبل ہیں، ان کی جان و مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے لیکن حکومت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی میں ناکام ہو چکی ہے، ضلعی انتظامیہ کی مانیٹرنگ ٹیمیں صرف کاغذی کاروائی کر رہی ہیں۔

اس لئے عدالت متعلقہ اداروں کو درسگاہوں کی سکیورٹی فول پروف کرنے کا حکم دے اور اس سے متعلق رپورٹ طلب کرے۔ عدالت عالیہ نے درخواست نمٹاتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب کو فول پروف انتظامات کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں