سیونگ کی مختلف اسکیموں کے تحت 151 ارب روپے کی بچتیں وصول

رواں مالی سال کیلئے بچتوں کی وصولیوں کے حوالے سے 302 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

منگل 26 جنوری 2016 18:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے سیونگ کی مختلف اسکیموں کے تحت 151 ارب روپے کی بچتیں وصول کی ۔

(جاری ہے)

سی ڈی این ایس کے حکام نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2015-16کے لئے بچتوں کی وصولیوں کے حوالے سے 302 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 21 جنوری 2016تک 151 ارب روپے کی مختلف بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اس عرصہ کے لئے بچتوں کی وصولیوں کا ہدف 169 ارب روپے تھا۔حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ مالی سال کے اختتام تک بچتوں کی وصولیوں کے ہدف کو حاصل کرلیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں