سی ٹی او کی ہدایت پر ایس پی سٹی کی نگرانی میں تجاوزات، رانگ پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ڈی ایس پیز اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کی کامیابی کیلئے اقدامات کریں،آصف صدیق
ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:56
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی ٹی او کی ہدایت پر ایس پی سٹی آصف صدیق کی نگرانی میں گزشتہ روز بھی سٹی ڈویژن کے علاقوں میکلوڈ روڈ،بوہڑ والا چوک،موٹر سائیکل مارکیٹ اور حاجی کیمپ میں تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا،اس دوران ڈی ایس پی مغلپورہ،ڈی ایس پی اورنج لائن ٹرین اور دیگر موجود تھے۔
ایس پی سٹی اور افسران نے تاجروں سے بھی ملاقات کی اور از خود تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی رواں مہم کے دوران تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف ابتک4125افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹر انچارجز اپنے اپنے علاقوں میں سکواڈ بنا کر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں کارکردگی رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کریں گے۔
آصف صدیق نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کے تعمیراتی روٹ مارکیٹوں کے گردونواح میں رش کے اوقات میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ رش کے اوقات میں خود سڑکوں پر موجود رہیں۔پٹرولنگ آفیسر زاور پوائنٹس ڈیوٹی کرنے والے اہلکار محنت اورذمہ داری سے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کا رلاتے ہوئے ڈیوٹی کریں۔انہوں نے سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکل افسران کی سپرویژن میں تجاوزات کے مرتکب افراد کو فوری نوٹس دیں۔انہوں نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
پنجاب بارکونسل کا ججز خط کے معاملے پر کمیشن کے اعلان کا خیرمقدم
فارما انڈسٹری کے معیار کی بہتری کیلئے ہمارے ماہرین ہر وقت تیار ہیں‘خواجہ عمران نذیر
وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشاندہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل
وزیر بلدیات سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، ’’ستھرا پنجاب‘‘ میں تعاون کی پیشکش
ذیشان رفیق سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا
وزیر تعلیم کاامتحانی سنٹر پر چھاپہ،4پرائیویٹ انویجیلیٹرز،2سنٹر انچارج سمیت 8افرادگرفتار
غ*وزیر تعلیم کے سرکاری سکولوں اور امتحانی مراکز کے سرپرائز دوروں کا سلسلہ جاری
پنجاب پاپولیشن ویلفیئر اور فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
pپنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 536 افراد شدید زخمی ہو گئے
eناجائز منافع خوروں کو 5لاکھ 2ہزار روپے جرمانے عائد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر