حکم امتناعی خارج ہوتے ہی، ریلوے نے 132مرلے اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا

16لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے اس اراضی کی قیمت21کروڑ روپے سے زائد ہے

منگل 26 جنوری 2016 19:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان ریلوے نے سول کورٹ سے اسٹے آرڈر خارج ہوتے ہی بادامی باغ میں ریلوے کی 132مرلے اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا۔ 16لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے اس اراضی کی قیمت21کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس اراضی پر فراز احمد صدیقی نامی ایک شخص ناجائز قابض تھا، جس نے سول کورٹ سے اپنے حق میں حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا۔

منگل کو ، عدالت سے حکم امتناعی خارج ہوتے ہی ریلوے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ نے ریلوے پولیس کے ہمراہ اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا، اس سے پہلے ناجائز قابضین اپنا سامان اُٹھا کر بھاگ نکلے تھے، واضح رہے کہ اس کارروائی کے بعد پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن نے کمرشل لحاظ سے نہایت اہم علاقے بادامی باغ میں ریلوے کی تمام اراضی کو واگزار کرالیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں