تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول کا آسان ذریعہ ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

منگل 26 جنوری 2016 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر کے علماء کرام کا اجلاس مدرسہ قرآن اور آپکا گھرللبنات لاہورمیں ممتازعالم دین مولانا اعجازاحمد ڈیروی کی صدارت میں منعقدہوا،اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنماوٴں مولانا قاری عبدالعزیز، مولانا عبدالنعیم،مولانا خالد محمود،مولانا عبدالقوی،قاری محمداکرم،قاری محمدطیب،قاری محمدافضل مولانا شفیق الرحمن،قاری عبدالروٴف، قاری وفاء الرحمن ،قاری محمدعامر،مولانا محمدمیاں سمیت کئی علماء کرام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مولانا اعجازاحمدڈیروی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اور قادیانیت کے خلاف ہر میدان میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، مسلمانوں اور قادیانیوں کے درمیان جو ہمیں فرق نظر آتا ہے قادیانی اس فرق کو پوری دنیا میں مٹانے میں مصروف عمل ہیں ہمیں ہر حال میں اس فرق کو باقی رکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کورس کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں بھرپور محنت کنی چاہیے اور پروفیسرز، سٹوڈنٹس، وکلاء اور تاجر برادری میں تحفظ ختم نبوت کا پیغام پہنچانا چاہیے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالعزیزنے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول کا آسان ذریعہ ہے،جب تک غیر مشروط طورپر ختم نبوت ایمان نہیں ہوگا اسوقت کوئی بھی فرد مسلمان کہلوانے کا حقدار نہیں ۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔ قادیانی ختم نبوت کی انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں