دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کسٹمز کا عالمی دن منایا گیا

اس دن کی مناسبت سے واہگہ باڈر پر پکڑی گئی منشیات کو نذر آتش کیا گیا

منگل 26 جنوری 2016 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کسٹمز کا عالمی دن منایا گیا اس دن کی مناسبت سے واہگہ باڈر پر پکڑی گئی منشیات کو نذر آتش کیا گیا جبکہ کسٹمز ہیڈکوارٹر نابا روڈ پر کسٹمز اہلکاروں کی پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

واہگہ باڈر پر ایک بلڈوزر کے ذریعے سینکڑوں شراب کی بوتلیں تلف کی گئیں اس موقع پر کسٹمز حکام نے منشیات جس میں ہیروئن، چرس، افیون سمیت دیگر منشیات شامل تھیں کو نذر آتش کیا گیا جہاں کلکٹرکسٹمز سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

دریں اثناء کسٹمز ہیڈکوارٹر میں باوردی ، کسٹمز اہلکاروں کی پریڈ ہوئی جہاں پریڈ میں شامل چیف کلکٹر کسٹمز روزی خان کو سلامی دی گئی ۔ اس تقریب میں خواتین افسران سمیت دیگر افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روزی خان نے کہا کہ انٹرنیشنل باڈر پر منشیات کی روک تھام میں کسٹمز کا اہم کردار ہے جوہر دن ملک پاکستان کے وقارمیں اضافہ باعث بن رہا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں