اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کی تقرری میرٹ پر کی جائے‘سید ریاض حسین شاہ

منگل 26 جنوری 2016 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء )اعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کی تقرری میرٹ پر کی جائے، دہشتگردوں کے دل و دماغ شیطان کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد میں تیزی لانا ہو گی ۔ امریکہ کو بھارتی دہشتگردی کیوں نظر نہیں آتی ۔

(جاری ہے)

امریکہ کی پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی بڑھ رہی ہے۔ جنرل راحیل شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ جنرل راحیل شریف سے کرپٹ افراد کو خطرہ تھا۔ بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان دہشتگردوں کے آلہ کار بن جانے ہیں اس لئے حکومت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔ پاکستان کے اندر جاری دہشتگردی اور قتل و فساد کی تمام صورتیں حرام قطعی ہیں اور دین اسلام میں اس کے جواز کی کو ئی صورت نہیں ہے۔ ریاست کے اندر جرم و فساد کو قابو کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں