پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کاکسی تھریٹ ایڈوائزری سے تعلق نہیں،راناثناء اللہ

منگل 26 جنوری 2016 21:56

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کاکسی تھریٹ ایڈوائزری سے تعلق نہیں،راناثناء اللہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کاکسی تھریٹ ایڈوائزری سے تعلق نہیں ،چھٹیاں شدیدسردی کے باعث دی گئیں ۔

(جاری ہے)

منگل کواپنے ایک بیان میں راناثناء اللہ نے کہاکہ پنجاب میں سکولوں میں چھٹیاں کسی تھریٹ ایڈوائزری کے تحت نہیں دی گئی بلکہ شدیدسردی کے باعث دی گئی ہیں ،کسی مخصوص تعلیمی ادارے کے بارے میں کوئی تھریٹ ایڈوائزری جاری نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کے اعلان کے وقت کاتعین غلط تھا،سکولوں میں چھٹیون کااعلان سکولزکے اوقات میں کیاجاناچاہئے تھارات کے اوقات میں چھٹیوں کے اچانک اعلان سے شکوک وشبہات پیداہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں