پنجاب کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں:حسا س اداروں کا صوبائی حکومت کو انتباہ

لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ‘شہرکے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2016 22:22

پنجاب کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں:حسا س اداروں کا صوبائی حکومت کو انتباہ

لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین(میاں محمد ندیم سے) ۔26 جنوری۔2016ء)حساس اداروں نے پنجاب حکومت کو خبردارکیا ہے کہ صوبے کے بڑے شہروں خصوصا لاہور میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں ‘محکمہ داخلہ پنجاب کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کے سہولت کاروں اور حال ہی میں خیبرپختونخواہ سے گرفتار ہونے والے دہشت گروں نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشت گردتنظیمیں مشترکہ طور پر پنجاب کے بڑے شہروں خصوصا لاہور کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں اور آنے والے چند دنوں میں لاہور دہشت گرد کسی بڑے حملے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزیدبتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس اور قانون نافذکرنے والے دیگر اداروں کو کڑے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں لاہور پولیس کی سیکورٹی برانچ نے شہر میں رہائش پذیرغیرملکی شہریوں سے بھی رابط کرکے انہیں محتاط رہنے اور غیرضروری طور پر باہر نہ جانے کا مشورہ دیا ہے. وزیراعلی کی ہدایت پر صوبہ بھر پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی مقامات کی نگرانی کے عمل کو بڑھادے لاہور میں پولیس نے شہرکے داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی کرلی ہے اور شہرمیں آنے والی گاڑیوں کو چیک کیا جارہا ہے. جبکہ شہربھر میں تھانوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں نہ صرف پولیس کا گشت بڑھائیں بلکہ اہم علاقوں پر ناکوں میں بھی اضافہ کریں -

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں