وزیربرائے اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو سے مختلف اضلاع سے خصوصی نشستوں پر آزاد منتخب چیئرمینوں کی ملاقات

نکانہ‘ شیخوپورہ‘ سانگلہ ہل اور مانانوالہ سے منتخب چیئرمینوں کامسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ‘پارٹی میں شمولیت کا اعلان

منگل 26 جنوری 2016 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء )وزیربرائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو سے منگلضلع ننکانہ صاحب‘ شیخوپورہ‘ سانگلہ ہل اور مانانوالہ سے مخصوص نشستوں پر چیئرمین منتخب ہونے والے افراد نے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

8کلب روڈ پر منعقدہ خصوصی اجلاس میں ایم این اے بلال ورک‘ رانا افضال اور اراکین پنجاب اسمبلی طارق باجوہ‘گل خان اور کاشف پڈھیار کی موجودگی میں مخصوص نشستوں پر آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے چیئرمینوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ان میں سے 23 کا تعلق ننکانہ صاحب‘ 9 کا شیخوپورہ‘ 12 کا سانگلہ ہل اور 6 کا مانانوالہ سے ہے۔ ایم این اے اور ایم پی ایز نے صوبائی وزیرخلیل طاہر سندھو کی کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں