حکمرانوں کے ترقیاتی منصوبے غریبوں کیلئے معاشی موت بن گئے ہیں ‘کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ضروری،ورنہ یہ کالے ناگ کی صورت ملک و قوم کو کھا جائینگے‘حکمران آٹا،بجلی،گیس کھانے کے بعد اب تعلیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں ‘دھرنوں کی مخالفت کرنے والے ملک و قوم کے حقیقی دشمن ہیں
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز کا ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب
منگل 26 جنوری 2016 22:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں،انکے ترقیاتی منصوبے غریبوں کیلئے معاشی موت بن گئے ہیں ۔عوام گیس و بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ سیذہنی مریض بن گئے ہیں ۔6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کرنے والے اڑھائی سالہ اقتدار میں عوام کو گیس ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات نہیں دلا سکے ۔
حکومتی منصوبے عوام کی فلاح و خوشحالی کیلئے ہوتے ہیں لیکن میٹرو بسوں اور اورنج ٹرین منصوبے نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے ۔تاجروں کی دوکانیں تباہ کر کے قوم کو بے روزگاری کی دلدل دھکیلا جا رہاہے ۔نالائق حکمرانوں کی نا اہلیوں کی سزاغریب عوام کو مل رہی ہے ،ملکی وسائل کو حکمران طبقہ بے دردی سے لوٹ رہا ہے ۔(جاری ہے)
وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرر ہی تھیں ،اس موقع پر راضیہ نوید،طاہرہ خان،عائشہ شبیر،گلشن ارشاد،افنان بابر،زینب ارشد،کلثوم جاوید،نبیلہ الیاس و دیگر عہدیدارا خواتین موجود تھیں ۔
فرح ناز نے کہاکہ حکمران ڈاکٹر طاہر القادری کی جان کے دشمن اس لئے بنے ہوئے ہیں کہ وہ غریب کی بات کرتے ہیں ۔عوامی حقوق کیلئے دھرنے دئیے تھے ،دھرنوں کی مخالفت کرنے والے ملک و قوم کے حقیقی دشمن ہیں ،دھرنے کے خلاف سازشیں ننہ ہوتیں تو آج ملک و قوم کی تقدیر بدل چکی ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی نا اہلی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔صحت کے شعبے میں حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے پنجاب میں کبھی ڈینگی کا حملہ ہوتا ہے تو کبھی سوائن فلو کا، عوام کو نہ تو روزگار میسر ہے اور نہ ہی صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں ۔موجودہ حکمران عوام پر عذاب کی صورت مسلط ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب تک یہ قاتل اور ظالم حکمران اقتدار میں رہیں گے عام آدمی کو انصاف نہیں مل سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں اور انکو اقتدار میں لانے والے نظام کو سمندر برد کرنا ہو گا ورنہ یہ کالے ناگ کی صورت ملک و قوم کو کھا جائینگے ۔فرح ناز نے کہا کہ حکومتی پنجاب کے میگا خونی منصوبے آئے روز عوام کی جانیں لے رہے ہیں ،درجنوں قیمتی جانیں میٹرو اور اورنج ترین کی نظر وہ چکی ہیں جسکی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ،حکمران سوائن فلو اور ڈینگی سے زیادہ خطرناک ہیں ۔عوام دشمن حکمران تعلیم کو پرائیوٹائز کرنے کے منصبوے بنا رہے ہیں ۔تعلیم عوام کا بنیادی حق ہے اور اسکی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے مگر حکمرانوں کی نا اہلیوں نے ملک میں نظام تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا ہے ،نجکاری سے تعلیمی نظام تباہ ہو جائے گا اور غریب کی پہنچ سے دور ہو جائیگا ،حکمران آٹا،بجلی،گیس کھانے کے بعد اب تعلیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار