لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 0۔4 ریکارڈ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جنوری 2016 12:17

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 0۔4 ریکارڈ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء) : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور،شیخوپورہ ، مریدکے ، شرقپور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ ، پھولنگر، قصور اور اوکاڑہ سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.0 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز ننکانہ صاحب جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد پنجاب کے رہائشی عوام میں خاصا خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق زلزلے کے ساتھ ایک خوفناک گونج بھی سُنائی دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں