لاہور اور راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھا پے 25 من مضر صحت گوشت برآمد

تین ملزمان گرفتار

بدھ 27 جنوری 2016 12:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) لاہور اور راولپنڈی میں محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 25 من مضر صحت گوشت برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو فرار ہو گے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشن پنجاب عائشہ ممتاز کی سربراہی میں چھاپہ مار کر 20 من مضر صحت گوشت برآمد کر لیا ہے پنجاب فوڈ کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے بتایا کہ مذبحہ خانے میں موجود رکشے میں 20 من مضر صحت گوشت موجود تھا گوشت کو ناغے کے روز لاہور کی مختلف دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جاتا تھا محکمہ فوڈ کے مطابق چھاپے کے دوران رکشہ ڈرائیور اپنے ساتھی سمیت رکشہ اور گوشت چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ مذبحہ خانے میں موجود دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے چھاپے کے بعد عائشہ ممتاز نے لائیو سٹاک اور پولیس کی ٹیموں کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے ڈاکٹر شاہد محمود کی قیادت میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارا ۔ سلائٹر ہاؤس کے اندر سے دروازوں کو بند کر دیا گیا اور محکمہ کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ محکمہ ہیلتھ نے پولیس کی نفری طلب کر لی اور شبیر عرف شبو نامی قصائی کو گرفتار کر لیا اور سلاٹر ہاؤس کا مالک فرار ہو گیا جبکہ مضر صحت گوشت جس میں کیڑے پڑے ہوئے تھے برآمد کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں