پاکستان ،نیوزی لینڈ کے مابین نیوزی لینڈ میں ابتک42 ون ڈےکھیلے گئے،15میں پاکستان،24میں نیوزی لینڈ سرخرو

بدھ 27 جنوری 2016 13:21

پاکستان ،نیوزی لینڈ کے مابین نیوزی لینڈ میں ابتک42 ون ڈےکھیلے گئے،15میں پاکستان،24میں نیوزی لینڈ سرخرو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین نیوزی لینڈمیں11فروری 1973ء سے اب تک42ون ڈے میچزکھیلے گئے جن میں سے15میچ پاکستان نے جیتے،24میچ نیوزی لینڈنے جیتے،ایک میچ برابراور2 میچ ڈراہوئے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈمیں نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب38.75فیصداورنیوزی لینڈکاکامیابی کاتناسب61.25فیصدہے۔دونوں ٹیموں کے مابین نیوزی لینڈمیں کھیلے گئے آخری تینوں ون ڈے میچ نیوزی لینڈنے جیتے۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلاون ڈے انٹرنیشنل میچ11فروری1973ء کوکرائسٹ چرچ میں کھیلاگیاجونیوزی لینڈنے22رنزسے جیتااس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انتخاب عالم تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں