دوسری اداکاراؤں کی طرح بالی ووڈ میں کام کرنے کی جتن نہیں کرتی ‘ فلمسٹار نرما

بدھ 27 جنوری 2016 13:57

دوسری اداکاراؤں کی طرح بالی ووڈ میں کام کرنے کی جتن نہیں کرتی ‘ فلمسٹار نرما

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) فلمسٹار نرما نے کہا ہے کہ دوسری اداکاراؤں کی طرح بالی ووڈ میں کام کرنے کی جتن نہیں کرتی کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ فنکار پاکستان میں رہ کر اچھا اور بہترین کام کر سکتا ہے اور ویسے بھی جہاں عزت و احترام نہ ملے وہاں ہرگز نہیں جانا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اوپر اعتماد رکھتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے وقف کر دینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

بھارتی فلمیں صرف اس وجہ سے زیادہ کامیاب ہوتی ہیں کہ ان کی نسبت ہماری فلمیں کم بن رہی ہیں اور اسی وجہ سے ان کی نمائش کا تناسب بھی کم ہوتا ہے ۔ اگر ایک ماہ میں دو سے تین پاکستانی فلمیں ریلیز ہونا شروع ہو جائیں تو پاکستانی سینما گھروں سے بھارتی فلموں کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ نرما نے مزید کہا کہ فلم میرا پہلا اور آخری عشق ہے ، اگر اچھے کردار کی آفر ہوئی تو چھوٹی سکرین پر کام ضرور کروں گی کیونکہ فنکار چھوٹی یا بڑی سکرین کا محتاج نہیں ہوتا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں