پاکستان ریلویز نے 132مرلے کی کمرشل زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرالی

بدھ 27 جنوری 2016 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان ریلویز نے 132مرلے کی کمرشل زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرالی ۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں واقع پاکستان ریلویز کی 132مرلہ سرکاری اراضی پر قابض افراد نے سول کورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

سول کورٹ کی جانب سے حکم امتناعی خارج ہونے کے بعد پاکستان ریلویز کی اراضی کو واگزار کر والیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں