گورنر پنجاب نے اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29جنوری کو طلب کر لیا

بدھ 27 جنوری 2016 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) گورنر پنجاب نے اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29جنوری کو طلب کر لیا جبکہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایوان سے منظوری کیلئے 11 آرڈیننس پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3بجے سہ پہر سپیکر رانا محمداقبال خان کی صدارت میں منعقد ہو گا جبکہ اس موقعہ پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ چار اپوزیشن جماعتوں نے متحدہ اپوزیشن قائم کی تھی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان کی سیڑھیوں پر بلانے کا اعلان کیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت آرڈیننس سے کا م چلا رہی ہے اور اجلاس نہیں بلارہی جو کہ ایوان کی توہین ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں