لاہورہائیکورٹ :چوری کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کے فرار کی کوشش

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2016 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 27 جنوری۔2015ء)لاہورہائیکورٹ سے چوری کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کے فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں کینٹ سرگودھا کے رہائشی ملزم نے چوری کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی،عدالت کے درخواست ضمانت خارج کرنے پرملزم نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی دوڑ لگادی۔تاہم پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرکے ملزم کو پکڑ لیا۔ملزم کے خلاف سرگودھا میں چوری کا مقدمہ درج ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں