اسٹیج اداکارہ وردہ بھارتی فلموں کی دیوانی نکلی

بدھ 27 جنوری 2016 14:26

اسٹیج اداکارہ وردہ بھارتی فلموں کی دیوانی نکلی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) اسٹیج اداکارہ وردہ نے کہا ہے کہ ہمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہوگا۔اب لوگ روائیتی فلمیں دیکھ کر اکتا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے اب صرف نئے موضوعات پر فلمیں بنانے سے ہی فلم انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ وردہ کا کہنا تھا کہ جو چیز بھی بہتر ہوگی عوام اسے پسند کریگی۔ اور یہی معیار فلموں کے حوالے سے بھی ہے۔ تکنیکی اور موضوعات کے حساب سے بھارتی فلمیں پاکستانی فلموں کے مقابلے میں بہتر ہوتی ہیں۔ اسی لئے عوام بھارتی فلمیں زیادہ پسند کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں