ملک سے محبت بیانات سے نہیں میرے کام سے عیاں ہوگی ‘ عامر خان

بدھ 27 جنوری 2016 14:35

ملک سے محبت بیانات سے نہیں میرے کام سے عیاں ہوگی ‘ عامر خان

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ انکے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے بارے میں دیے جانے والے بیان کو بڑی حد تک غلط رنگ دینے کی کو شش کی گئی ہے۔گزشتہ روز اداکار کی فلم ”رنگ دے بسنتی “کے دس پورے ہونے کی خوشی میں منعقد کی جانے والی تقریب میں انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بیانات سے نہیں بلکہ اپنے کام سے یہ ثابت کریں گے کہ انھیں اپنے ملک سے کس قدر محبت ہے۔

50سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کو چھوڑ کر کیسے جا سکتے ہیں ،وہ ہندوستان میں پیدا ہوئے اور اسی زمین پر مرنا چاہتے ہیں۔اداکار نے میڈیا کو بتایا کہ وہ جانتے ہیں ہمارا ملک بہت بڑا ہے اس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں۔

(جاری ہے)

پس جن لوگوں کے جذبات کو انکے گزشتہ بیان کی وجہ سے ٹھیس پہنچی ہے وہ ان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں۔

سر فروش سٹار کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 27سال سے ہندوستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ ہیں وہ دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے کام کرتے ہیں۔واضح رہے گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں سپر سٹار کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا گیا تھا جس پر انھیں تاحال شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں