محکمہ امداد باہمی کو اپ گریڈ کرنے کیلئے حکمت عملی شروع، 299.346 ملین روپے کی لاگت سے نئی اور پرانی سکیموں کومکمل کیا جائیگا‘ اقبال چنٹر
بدھ 27 جنوری 2016 16:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے محکمہ امداد باہمی کو اپ گریڈ کرنے کیلئے حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ،299.346 ملین روپے کی لاگت سے نئی اور پرانی سکیموں کومکمل کیا جائے گا، پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک کوزرعی شعبے کا اہم قرضہ فراہم کرنیکا ادارہ بنانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت شروع کر دی گئی ہے،فصل ربیع کے لئے قرضوں کی فراہمی 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
بنک کے ذر یعے 2 ارب 50کروڑ روپے کے قرضوں کی فراہمی کا ہدف مکمل کیا جائے گا،اب تک2 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کئے جا چکے ہیں۔ریجنل کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہاولپور کو45ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ159ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد کا کوآپریٹو ٹریننگ کالج کو بھی اپ گریڈکیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
اس امر کا اظہارانہوں نے بنک کے کمیٹی روم میں منعقدہ محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ ، رجسٹرار کوآپریٹو و دیگر بنک افسران بھی موجود تھے۔وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے مزید بتایا کہ ریجنل کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہاولپور کو45ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ159ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد کا کوآپریٹو ٹریننگ کالج کو بھی اپ گریڈکیا جا رہا ہے۔ اپ گریڈیشن کے عمل میں انسٹیٹیوٹ کی باؤنڈری وال،ہوسٹل،رہائشگاہیں،آڈیٹوریم،لائبریری،رہائشگاہیں، آڈیٹوریم،لائبریری،کانفرنس روم،ٹریننگ رومز،کینٹین اورجدیدانداز کی کمپیوٹر لیبارٹری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح فیصل آبادکے ٹریننگ کا لج کو بھی ا پ گریڈکیا جا رہا ہے جس پر 159 ملین روپے کی رقم خرچ کی جا رہی ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
فارم 48،47اور49جاری ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دیا جا سکتا‘ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ ..
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں ،بہت سے معاملات ہیں جن کی بنیاد پر آگے بڑھا جا سکتا ہے ‘ ملک احمد خان
لاہور پولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے،سی سی پی او
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم