لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

بدھ 27 جنوری 2016 17:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کی شدت کوہ پیما مرکز کے مطابق 4ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ننکانہ صاحب کے علاقے کے قریب واقعہ ہے اور اس کی گہرائی 10کلو میٹر تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، گوجرانوالہ، مریدکے، پھول نگر، شرقپور، نارنگ منڈی، فروز والا، حافظ آباد، وزیر آباد، گکھڑ منڈی، لاہور،کینٹ اور ملکوال میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ محسوس کرتے ہی لوگ دفتروں اور گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا درود کرنے لگے۔ تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں