پنجاب حکومت نے 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف مقرر کر دیا

نوجوانوں کو ملکی اورغیر ملکی ضروریات کے مطابق معیاری ہنر مند فورس بنانا وقت کا تقاضا ہے‘وزیراعلی پنجاب شہباز شریف

بدھ 27 جنوری 2016 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ حکمت عملی 2018 کے اہم خد و خال کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر اجلاس س خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو ملکی اورغیر ملکی ضروریات کے مطابق معیاری ہنر مند فورس بنانا وقت کا تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

میاں شہبازشریف نے کہا پنجاب حکومت نے تین برس میں 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے ، پنجاب میں کوالٹی سکل ڈویلپمنٹ پر توجہ دینے کیلئے متعلقہ اداروں کو فعال کردارادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا فنی تربیت کے اداروں کو سکل ڈویلپمنٹ کی بہتری کیلئے کچھ کر کے دکھانا ہوگا۔ اجلاس میں فنی تربیت کے مختلف اداروں کو ایک چھت تلے یکجا کرنے کے لئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں