طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

بدھ 27 جنوری 2016 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء ) گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ کالج روڈ‘ ٹاؤن شپ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے منی صنعت زار‘ باجا لائن‘ گڑھی شاہو‘ لاہور‘جامعہ حنفیہ قادریہ‘ چوک یادگار شہیداں‘ جی ٹی روڈ‘ مناواں‘لاہور‘مدرسہ ماڈل مسجد شاہ کمال‘ رحمانپورہ‘ اچھرہ‘لاہور‘جامعہ شہزاد انوار القرآن‘ جڑانوالہ روڈ‘ ڈھامکیکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد261تھی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں