پنجاب فوڈاتھارٹی کا ٹاوٴن شپ میں چھاپہ، ناغہ کے روز 20من مضرصحت گوشت برآمد

بدھ 27 جنوری 2016 19:16

لاہور۔27 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جنوری۔2016ء) پنجاب فوڈاتھارٹی نے ٹاوٴن شپ میں چھاپہ مار کر ناغہ کے روز 20من مضرصحت گوشت پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے بدھ کے روز ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کی سربراہی میں ٹاوٴن شپ کے بلاک نمبر11میں چھاپہ مارا جہاں ایک ٹرک سے مضر صحت گوشت رکشہ میں لوڈ کیا جا رہا تھا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ چھانگا مانگا سے روزانہ دودھ لانے والے اس ٹرک پراکثرمضر صحت گوشت لوڈ کرکے لاہورکی مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جاتا ہے۔رکشہ ڈرائیور چھاپہ مارٹیم کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔فوڈاتھارٹی نے گوشت قبضے میں لے کر لائیوسٹاک اور پولیس کی ٹیمیں طلب کرکے ملز م کی تلاس شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں