ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بوبی ڈکیت گینگ کے 2 ملزموں گرفتار

ملزمان سے مختلف وارداتوں مین لوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا

بدھ 27 جنوری 2016 20:01

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) ستو کتلہ پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بوبی ڈکیت گینگ کے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے مختلف وارداتوں مین لوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کے احکامات کے تحت پولیس کی سپیشل ٹیمیں ڈاکوؤں اور راہزنوں کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں ۔

ایس پی صدر ہارون رشید نے ایس پی او چوہنگ عثمان طارق بٹ کی سربراہی میں ایس ایچ او ستو کتلہ جاوید صدیق اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں ریڈ کر کے ڈکیتی اور راہزنی کی واردااتوں میں ملوث بوبی ڈکیت گینگ کے سر غنہ کاشف عرف بوبی اور اس کے ساتھی عبید کو گرفتا ر کر کے ان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس سے قبل بھی ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے علاوہ ازیں ملزمان اس قدر سفاک ہے کہ دوران واردات مزاحمت پر شہریوں کو فائرنگ کر کے مضروب کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے۔ ابتدائی تفیش کے دوران ملزموں نے تھانہ ستو کتلہ، چوہنگ، نواب ٹاؤن، سندر، مانگا منڈی، سبزہ زار، مصطفی ٹاؤن، ہنجر وال، فیصل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزموں کے خلاف مذکورہ تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس ایچ او ستو کتلہ جاوید صدیق اور ان کی ٹیم کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں