ڈاکٹر مجاہد کامران کی حمایت میں پنجاب یونیورسٹی کے ہزاروں اساتذہ اور ملازمین کا مظاہرہ
مجاہد کامران کو وائس چانسلر تعینات کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہیں، آسا و ملازمین کی گفتگو
بدھ 27 جنوری 2016 20:01
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کی کال پر نیو کیمپس میں ہزاروں اساتذہ اور ملازمین نے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی علم دوست پالیسیوں کی حمایت اور ان کو وائس چانسلر تعینات کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنے کے لئے بڑی ریلی نکالی۔ ریلی میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ویلکم مجاہد کامران ‘‘ اور ’’شکریہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف ‘‘ کے نعرے درج تھے۔
ریلی ان چند اساتذہ کے جواب میں نکالی گئی جنھوں نے اسمبلی ہال کے سامنے نام نہاد احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے۔ ریلی کی قیادت آسا کے صدر ڈاکٹر حسن مبین عالم ، نائب صدر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری اور سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے کی۔(جاری ہے)
ریلی انڈر گرایجوایٹ بلاک سے شروع ہوئی اور فیصل آڈیٹوریم کے سامنے ختم ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آسا کے صدر ڈاکٹر حسن مبین عالم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مجاہد کامران نے جامعہ کی تعلیم و تحقیق کا گراف بلند کیا اور یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی کے اس عمل کے تسلسل کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ان کی قائمقام تعیناتی انتہائی خوش آئند ہے اور تمام اساتذہ اور ملازمین ان کی مستقل تعیناتی کے لئے دعا گو ہیں۔ آسا کے سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مجاہد کامران نے یونیورسٹی کو ایک طلباء تنظیم کی غنڈہ گردی سے پاک کیا ہے اور یونیورسٹی کو معاشی طور پر مضبوط کیا ہے۔ اور تحْیق کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جسکی وجہ سے ریسرچ پبلیکیشنز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی کا مقصدر ان چند اساتذہ اور برطرف ملازمین کو جواب دینا تھا جنھوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے ایک نام نہاد کیمپ لگا رکھا ہے اور وہاں چند ایسے اساتذہ جاتے ہیں جن کے خلاف یونیورسٹی مں انکوائری ہو رہی تھی۔ اس موقع پر خواتین اساتذہ کی نمائندہ ڈاکٹر نعمانہ امجد اور سونیا عمر نے کہا کہ ڈاکٹر مجاہد کامران کے دور میں یونیورسٹی میں فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین اساتذہ اور ملازمین کی نمائندگی کو بڑھایا گیا ہے اس موقع پر ملازمین کے نمائندوں نے کہا کہ ڈاکٹر مجاہد کامران نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں اور 12سو سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ ڈاکٹر مجاہد کامران کو میرٹ پر اگلے چار سال کے لئے تعینات کیا جائے تاکہ انکی تعلیمی پالیسی کا تسلسل برقرار رہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر