سکیورٹی اقدامات کی چیکنگ کیلئے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کا پولیس کے ہمراہ کیمپس کا دور ہ

بدھ 27 جنوری 2016 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے تھانہ مسلم ٹاوٗن کی پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کیمپس کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈاکٹر مجاہد کامران نے مختلف جگہوں پر دیوار کی فوری تعمیر کا حکم دیا اور مولانا شوکت علی روڈ کے اردگرد مزید گارڈز کی تعیناتی کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں