جماعت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا شکیل الرحمن ناصر کے سسر کی وفات پر مختلف شخصیات کی تعزیت

بدھ 27 جنوری 2016 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ) جماعت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا شکیل الرحمن ناصر کے سسر ملک عبدالعزیز گذشتہ روز انتقال فرما گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ رات 7بجے گاؤں ڈیرہ مِلّا سنگھ فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں علاقہ کی معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ وکلاء، صحافی برادری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا بشیر سلفی، حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا شاہد محمود جانباز سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں