لاہور، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری

27 سے 31جنوری تک تمام سرکاری و نجی مڈل سطح کے تمام سکولوں کے طالب علموں کو چھٹی ہوگی

بدھ 27 جنوری 2016 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری، نوٹیفیکیشن کے مطابق 27 سے 31جنوری تک تمام سرکاری و نجی مڈل سطح کے تمام سکولوں کے طالب علموں کو چھٹی ہوگی جبکہ ہیڈ ماسٹرز ، ٹیچرز اور دیگر عملہ کے لئے چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ملک بھر میں فوج کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کیلئے بھی تین دن کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں27 سے 29 جنوری کے لیے آرمی پبلک اسکول اور کالجز بند رہیں گے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں