اورنج لائن ٹرین منصوبے کی انتظامیہ نے وکٹوریہ ریلوے کالونی کے 100مکینوں کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کے نوٹسز جاری کردیئے

بدھ 27 جنوری 2016 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) اورنج لائن ٹرین منصوبے کی انتظامیہ نے وکٹوریہ ریلوے کالونی کے 100مکینوں کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریلوے کی ان سرکاری رہائش گاہوں میں گریڈ 7سے گریڈ 16تک کے ملازمین رہائش پذیر ہیں وکٹوریہ ریلوے کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈی ایس لاہور نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ متبادل رہائش فراہم کیے بغیر ان سے گھر خالی نہیں کروائے جائیں گی لیکن وہ اب اپنے وعدے سے منحرف ہوگئے ہیں اورڈی ایس لاہور کا کہنا ہے کہ وہ بیس ہزار روپے فی کس ادا کریں گے تاکہ وہ متاثرین کسی اور جگہ اپنا گھر لے سکیں۔

مکینوں کے مطابق ان کی معاشی طور پر اتنی طاقت نہیں کہ وہ تنخواہ سے کرائے پر گھر لے سکیں۔ مکینوں کے مطابق ڈی ایس لاہور نے ان سے دھوکہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں