لاہور، پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس اور شیخ زایدمیڈیکل کالج کی سکیورٹی ناقص قرار دیدی گئی

بدھ 27 جنوری 2016 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس اور شیخ زایدمیڈیکل کالج کی سکیورٹی ناقص قرار دے دی گئی۔ سکیورٹی کے حوالے سے مذکورہ دونوں اداروں کی ناقص سکیورٹی کی مانیٹرنگ ایس پی سکیورٹی نے دونوں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی انسپکیشن کے بعد جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی سکیورٹی کے مطابق دونوں تعلیمی اداروں کے سکیورٹی گارڈز ناتجربہ کار ہیں جن کے پاس نہ تو کوئی جدید اسلحہ ہے اور نہ ہی مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔

ایس پی سکیورٹی نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو یونیورسٹی کی دیواریں بلند کرنے اور شیخ زائد میڈیکل کالج کو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت مانیٹرنگ روم بنانے ، دیواروں پر خاردار تاریں لگانے اور تربیت یافتہ مسلح سکیورٹی گارڈز تعینات کرنیکی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں