آرمی چیف نے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے عزم کا اعادہ کر کے پاک فوج کی عزت و تکریم میں اضافہ کر دیا،قوم انکے فیصلے کو سراہتی ہے

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس کا بیان

بدھ 27 جنوری 2016 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے عزم کا اعادہ کر کے پاک فوج کی عزت و تکریم میں مزید اضافہ کر دیا،قوم انکے فیصلے کو سراہتی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں جب وہ عوام میں مقبول اور پاورفل بھی ہیں ، انہوں نے بعض نادیدہ قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملادیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کا یہ تاریخی فیصلہ ہے اس سے پاک فوج کی عزت میں اضافہ ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں