میاں نوازشریف کے معاشی ویژن کاجادوچل گیا،فوزیہ مبشر

خادم پنجاب شہبازشریف شفافیت اورمعیار کی علامت ہیں،رہنما مسلم لیگ (ن)

بدھ 27 جنوری 2016 22:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممتازرہنما بیگم فوزیہ مبشر نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے معاشی ویژن کاجادوچل گیا ۔ خادم پنجاب میاں شہبازشریف ڈسپلن، میرٹ اور شفافیت کی علامت ہیں۔ سیاسی ،معاشی اورانتظامی طورپر مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابیوں کاکریڈٹ ہماری قیادت کوجاتا ہے ۔ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے ہوئے پنجاب حکومت کے تعمیراتی منصوبوں کافنڈکوئی ہڑپ نہیں کرسکتا ۔

مسلم لیگ (ن)کی قیادت معاشی انقلاب کی علمبردار ہے۔ پاکستان معاشی طورپرٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے ،بدامنی اوربدعنوانی کاسیاہ دورعنقریب قصہ پارینہ بن جائے گا۔وہ اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کرر ہی تھیں۔ بیگم فوزیہ مبشرنے مزید کہا کہ قومی وسائل میں نقب لگانیوالے چوروں کااحتساب ضرورہوگا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی حکومت بدعنوانوں اورکام چوروں پرہرگزرحم نہیں کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام جمہوریت کیخلاف مزاحمت کرنیوالے عناصر کومستردکردیں گے۔حکومت پرتنقیدبرائے تنقیدکرنیوالے سیاستدانوں کے پاس اپناکوئی ایجنڈا نہیں ،بہترہے وہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے والی منفی سوچ ترک کردیں ۔انہوں نے کہا کہ آج عوام حقائق اورکارکردگی کی بنیادپرموازنہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،انہیں گمراہ نہیں کیاجاسکتا ۔

یہ آپس میں الجھنے کاوقت نہیں بلکہ ہمیں متحدہوکر پائیدارامن بحال کرنا اورعوامی مسائل سلجھاناہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک تشدداورتصادم کی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا،قومی یکجہتی کاراستہ قومی مفاہمت سے ہوکرجاتا ہے۔اس وقت ہمارے درمیان نفاق کاپیغام دشمن قوتوں کوتقویت دے گا،اسلئے باہمی اختلافات کوفراموش کرتے ہوئے پاکستان کے اندراورباہرسرگرم دشمنوں کوکچلناہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں