پاکستان میں کھیلوں کی تنظیمیں پی سی بی کے نقش قدم پر چل پڑیں

سزایافتہ تیراک کرن خان جنوبی ایشیائی کھیلوں کیلئے سکواڈ کا حصہ بن گئیں، بہن بھی منتخب

جمعرات 28 جنوری 2016 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) پاکستان میں کھیلوں کی تنظیمیں پی سی بی کے نقش قدم پر چل پڑیں۔ جنوبی ایشیائی کھیلوں میں شرکت کیلئے سزایافتہ خاتون تیراک کرن خان کو سکواڈ میں منتخب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سوئمنگ کاکھیل بھی کرکٹ کے نقش قدم پرچل پڑا۔ محمد عامر کے بعد سزایافتہ تیراک کرن خان کو بھی معافی مل گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی کھیلوں میں شرکت کیلئے27 سالہ تیراک کرن خان اور ان کی چھوٹی بہن بسمہ خان کومنتخب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کرن خان گلاسگو کامن ویلتھ 2014ء میں بھائی سمیت چوری کرتی پکڑی گئی تھیں جس کے باعث ان کوپولیس حراست میں رہناپڑا تھا جبکہ دونوں بہن بھائیوں پر ایک سال کی پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔اب ایشیائی کھیلوں میں شرکت کیلئے فیڈریشن نے کرن خان اوران کی بہن کومنتخب کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں