عمران خان ہارکو تسلیم نہیں کرتے، ہر روز دھرنا دھرنا کھیلتے ہیں ‘ رانا بابر حسین

جمعرات 28 جنوری 2016 12:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان کا لاہور آکر پھر دھرنا دینے کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے ،عمران خان ہارکو تسلیم نہیں کرتے اورہر روز دھرنا دھرنا کھیلتے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دھرنوں او راحتجاجی سیاست نے بھی ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا،دھرنے کی سیاست سے توانائی سمیت ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے ۔

ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھناہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سیاسی ،معاشی او رسماجی بقا کا مسئلہ درپیش ہے، ہمیں اجتماعی کاوشوں سے تاریخ کا دھارا موڑناہے ۔ موجودہ حکومت نے گڈ گورننس ، شفافیت اور معیاری ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کا کلچر متعارف کرایاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

چین نے پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکیج دیاہے -توانائی کے تمام منصوبوں میں چین کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔حکومت کا کام سرمایہ کاری کرنا نہیں ہوتا بلکہ سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول اوربہترین سہولتیں فراہم کرناہے لیکن اس کے باوجود پنجا ب حکومت نے اپنے وسائل سے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 100میگا واٹ کا سولر منصوبہ مکمل کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں