اداکارہ آفرین خان کی رقص پرفارمنس پر لاہوریوں کے بھنگڑے

جمعرات 28 جنوری 2016 13:09

اداکارہ آفرین خان کی رقص پرفارمنس پر لاہوریوں کے بھنگڑے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ آفرین خان کی اسٹیج ڈرامہ”سردی میں گرمی“ میں شاندار رقص پر لاہوریے بھی بھنگڑے ڈالنے پر مجبور ہو گئے، تفصیلات کے مطابق اداکارہ آفرین خان ان دنوں الفلاح تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”سردی میں گرمی“ میں پنجابی گیت ”جس تن لگدی اے اوہ تن جانے“پر پرفارم کر رہی ہیں جس پر ان کی شاندار رقص پرفارمنس کو شائقین تھیٹر کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اداکارہ کی پرفارمنس کے دوران ہال میں موجود شائقین تھیٹر بھی انجوائے کرتے ہوئے بھنگڑے ڈالنے لگے۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ خوشبو، جیا بٹ، ارم چوہدری، اداکارافتخار ٹھاکر، ظفری خان،اماننت چن، ندیم چٹااور علی ناز شامل ہیں۔ ڈرامہ کے ڈائریکٹر ظفری خان ہیں جبکہ پروڈیوسر ارشد چوہدری ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں