پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث بجلی قیمتوں میں مستقبل بنیادوں پرکمی کی جائے ،راجہ وسیم حسن

جمعرات 28 جنوری 2016 14:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ماہ دسمبر کیلئے2.64روپے کمی کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث بجلی قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے کیونکہ ماضی میں جب جب بھی پٹرول مہنگا ہوا بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ مستقل بنیادوں پر اضافہ کیا جاتارہا ہے اس لیے اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات انتہائی کم ترین سطح پر ہیں توفیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے تاکہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا حقیقی ریلیف صنعتکاروں اور عوام کو منتقل ہوسکے ۔

راجہ وسیم حسن نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے صنعتی مقاصد میں بجلی کی قیمتوں میں 3روپے فی یونٹ کے اعلان کے باوجود کمی کا نوٹیفیکشن جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کے بعد صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں3روپے فوری کمی کا نوٹیفیکیشن جار ی کیا جائے کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث مہنگی پیداوار کے باعث حکومتی برآمدات میں کمی واقع ہورہی ہے جس کے باعث صنعتکار پریشانی کا شکار اور حکومتی ریونیومیں کمی واقع ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں فوری اور خاطر خواہ کمی انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں