بادامی باغ سٹیل ملزکی طرف سے ایف بی آرکودیئے گئے70لاکھ سے زائدکے چیک باوٴنس

جمعرات 28 جنوری 2016 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) سیلز ٹیکس کی مد میں 9 کروڑ10 لاکھ روپے کی نادہندہ بادامی باغ سٹیل ملز کی طرف سے ایف بی آر کو دیئے گئے چیک باوٴنس ہوگئے،کمشنر ان لینڈ ریونیو عاصم مجید خان نے بادامی باغ سٹیل ملز کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ایف بی آر حکام کے مطابق بادامی باغ سٹیل ملز کے ذمے سیلز ٹیکس کی مد میں 9 کروڑ 10 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

بادامی باغ سٹیل ملز کی طرف سیایف بی آر کو سیلز ٹیکس ادائیگی کیلئے ابتدائی طور پرستر لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے تھے جوکہ باوٴنس ہوگئے ہیں۔ریجنل ٹیکس آفس زون فور کے کمشنر ان لینڈ ریونیو عاصم مجید خان نے چیک کیش نہ ہونے پر بادامی باغ سٹیل ملز کے مالک علی مبشرکے خلاف تھانہ پرانی انارکلی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں