پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اولین ترجیح بن چکاہے، عائشہ غوث پاشا

جمعرات 28 جنوری 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء ) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں معاشی اصلاحات پر کام کررہی ہے۔حکومتی کوششوں کی بدولت پنجاب غیرملکی سرمایہ کاروں کی اوّلین ترجیح بن چکا ہے۔گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر الماس حیدر سے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے ملک کی معاشی صورتحال اور پنجاب حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیل سے روشنی بھی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر معاشی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کو آگے بڑھارہا ہے ، جبکہ چیمبر کی جانب سے پاکستان میں کاروبار کے لیے آسانیوں اور مشکلات کے متعلق رپورٹ کی تیاری بھی خوش آئند ہے۔اس موقع پر الماس حیدر نے کہا کہ پاکستان میں پیداواری لاگت ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے جو مینوفیکچرنگ اور زراعت سمیت ہر شعبے کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیار میں بہترین ہونے کے باوجود زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں اپنا مقام کھورہی ہیں۔ صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے لیے وافر اور سستی بجلی ناگزیر ہے لہذا حکومت آبی وسائل کی بہتری اور ان سے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے اور پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر کے لیے وافر فنڈز مختص کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں