بہترین تصویر کیلئے آئی فون 7 پلس میں دو کیمروں کا امکان

جمعرات 28 جنوری 2016 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) آئی فون جو کہ سمارٹ فون کیمرے کی بدولت پہلے ہی صارفین میں بہت مقبول ہے اب ایپل کے نئے آئی فون 7 پلس میں بیک پر ڈوئل کیمرہ ہو گا۔ایپل کی جانب سے آئی فون 7 پلس میں ایک کی بجائے 2 بیک کیمروں کی اطلاع یقینی طور پر اس کے صارفین کے لیے ایک حیران کن اور توجہ طلب بات ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ایک کی بجائے 2 بیک کیمرے اس ڈیوائس میں لگے ہو تو اس کی طاقت میں کتنا اضافہ ہو گا یہ بات یقینی طور پر اہمیت کی حامل ہے۔

صارفین ایپل کی جانب سے اس اضافی کیمرے کو تھری ڈی ویڈیو بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ دونوں کیمرے امیجنگ الگورتھمز کے ساتھ ہوں گے۔ اس ٹیکنالوجی کے باعث کیمرہ لینس کی ضرورت نہیں رہتی اور یہ کم روشنی میں بھی بہترین تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ایپل کی جانب سے ا?ئی فون 7 کو صارفین کے لیے ستمبر 2016 میں متعارف کروایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں