حق اور سچ کیلئے سڑکوں پر آنا اور احتجاج کر ناکوئی گناہ نہیں ‘تحر یک انصاف پاکستان کی مضبوط تر ین سیاسی جماعت بن چکی ہے ‘ حکمرانوں نے اپنی لوٹ مار سے ملک کوکر پشن کا گڑھ بنا دیا ہے‘پاکستان کو دہشتگردی کے بعد سب سے زیادہ خطر ہ حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار سے ہیں ‘عوامی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کر کے میٹرو پروجیکٹ کے نام پر کمیشن اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے کھربوں روپوں کا ضیاع ملکی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے‘ ملک بھر میں توانائی بحران کے سبب عوام مشکلات کا شکار ہے،گیس کی لوڈشیڈنگ نے غریب عوام کو اس ٹھٹھرتی سردی میں دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ہے

تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی تحر یک انصاف شعبہ خواتین کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 جنوری 2016 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حق اور سچ کیلئے سڑکوں پر آنا اور احتجاج کر ناکوئی گناہ نہیں ‘تحر یک انصاف پاکستان کی مضبوط تر ین سیاسی جماعت بن چکی ہے ‘حکمرانوں نے اپنی لوٹ مار سے ملک کوکر پشن کا گڑھ بنا دیا ہے‘پاکستان کو دہشت گردی کے بعد سب سے زیادہ خطر ہ حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار سے ہیں ‘عوامی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کر کے میٹرو پروجیکٹ کے نام پر کمیشن اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے کھربوں روپوں کا ضیاع ملکی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے‘ ملک بھر میں توانائی بحران کے سبب عوام مشکلات کا شکار ہے،گیس کی لوڈشیڈنگ نے غریب عوام کو اس ٹھٹھرتی سردی میں دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ تحر یک انصاف شعبہ خواتین کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری ‘رکن پنجاب اسمبلی سعد یہ سہیل سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے سستا اور منافع بخش میگا پروجیکٹ پاک ایران گیس پائپ لائن کو کیوں مکمل نہیں کیا جا رہا ؟حکمرانوں کو پوری قوم کے سامنے اس کا جواب دینا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی تجوریاں بھر نے کے لئے قومی اداروں کی نجکاری چاہتے ہیں،پی آئی اے ،ریلوے اور سٹیل مل سے کرپشن مافیا کا خاتمہ کریں تو یہ ادارے منافع بخش ثابت ہو سکتے ہیں،لیکن بدقسمتی سے ہمارے ان تمام اداروں پرکرپشن اور کمیشن مافیا کا راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کیساتھ ساتھ معاشی وسیاسی دہشت گردوں اور کرپشن مافیا کیخلاف بھی کاروائی کے بغیر ملکی ترقی و استحکام ممکن نہیں‘پاکستان کی بقا کے لئے دہشت گردی کے خاتمے کیساتھ بے رحمانہ احتساب بھی ضروری ہے۔

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے دیگر مقر رین نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پاکستان میں کر پشن اور ناکامیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور حکمرانوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشیاں کر نے پر مجبور ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں