مولانا طارق جمیل کے شاگرد اور معروف بلاگر نعمان لیاقت نے اپنے استاد اور زید حامد کی ملاقات کروانے کی پیش کش کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جنوری 2016 19:27

مولانا طارق جمیل کے شاگرد اور معروف بلاگر نعمان لیاقت نے اپنے استاد اور زید حامد کی ملاقات کروانے کی پیش کش کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) مولانا طارق جمیل کے شاگرد اور معروف بلاگر نعمان لیاقت نے اپنے استاد اور زید حامد کی ملاقات کروانے کی پیش کش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کی جانب سے متعدد مرتبہ دعوی کیا گیا ہے کہ ان کی جانب سے کوشش کے باوجود مولانا طارق جمیل نے ان سے کبھی ملاقات نہیں کی ہے۔ اس حوالے سے اب معروف بلاگر نعمان لیاقت نے زید حامد کو پیش کش کی ہے کہ وہ ان کی اور مولانا طارق جمیل کی ملاقات کا انتظام کروانے کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ نعمان لیاقت مولانا طارق جمیل کے شاگرد رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں