ضلعی حکومتیں مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں ، جلوسوں اور دھرنوں پر عائد پابندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں‘لاہور چیمبر
جلاؤ گھیراؤ کے خوف سے دکانیں بند کرنا پڑتی ہیں ،بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘شیخ محمد ارشد ، الماس حیدر اور ناصر سعید کا مشترکہ بیان
جمعرات 28 جنوری 2016 19:29
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) لاہو رچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں ، جلوسوں اور دھرنوں پر عائد پابندی کی مسلسل خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب اور ضلعی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ موثر کردار ادا کرتے ہوئے پابندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔اپنے مشترکہ بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ مال روڈ نہ صرف ایک اہم تجارتی مرکز اور شہر کے اہم حصوں سے رابطے کا ذریعہ ہے بلکہ صوبائی اسمبلی اور واپڈا ہاؤس جیسی اہم عمارات بھی یہاں واقع ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سیکشن 144کے تحت مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں پر پابندی عائد ہے لیکن آئے روز اس قانون کی دھجیاں اڑا دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہوجاتے ہیں اور شہر بھر میں بدترین ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے جبکہ مظاہرین کی آڑ میں سماج دشمن عناصر بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ غیرملکی مہمان بھی مال روڈ پر طوفان بدتمیزی کا مظاہرہ دیکھ چکے ہیں جس کی وجہ سے ملک کی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مال روڈ نہ صرف تاریخی حوالے سے پہچان رکھتی ہیں بلکہ ملک کا بہت اہم تجارتی مرکز بھی ہے جبکہ اس کے سنگم پر ہال روڈ الیکٹرانکس مارکیٹ اور دیگر بہت سی مارکیٹیں ہیں جہاں روزانہ کروڑوں کا کاروبار ہوتا اور حکومت کو بھاری محاصل ملتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ قانون کے مطابق مال روڈ پر جلسے جلوس اور احتجاجی مظاہرے کرنے پر پابندی عائد ہے لیکن ہر روز اس کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مال روڈ کو بلاک کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کا نظام بْری طرح متاثر ہوتا ہے بلکہ گاہکوں کی آمد و رفت بند ہونے سے تاجروں کا کاروبار بھی برباد ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر متعلقہ اداروں کی خاموشی کی وجہ سے سڑکیں بلاک کرنے کا عمل شہر کے دیگر حصوں تک بھی جا پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا بنیادی حق ہے لیکن اس کی آڑ میں تجارتی و معاشی سرگرمیاں تباہ نہیں ہونی چاہئیں جبکہ قانون پر عمل درآمد بھی ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے دھڑک احتجاجی مظاہروں اور جلسے جلوسوں سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کے خوف سے مال روڈ کے تاجروں کو دکانیں بند کرنا پڑتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اور دیگر متعلقہ ادارے اس صورتحال کا نوٹس لیں اور مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے کرنے پر عائد پابندی پر انتہائی سختی سے عمل درآمد کرائیں ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جدید ٹیکنالوجی اپنائے بغیر ملکی معیشت کی بہتری ناممکن ہے ،بینک اکائونٹ، علاج، ایجوکیشن سسٹم،دستاویزات ..
الحمرا فن کی دنیا میں نام پیدا کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے،طارق علی بسرا
معیاری موسیقی سے مزین پروگرام الحمراء میلوڈیز میں نوجوان آرٹسٹوں نے مدھر بھرے سنگیت پیش کئے
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
لاہور سے نارووال سفاری ٹرین (کل )چلے گی
ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینجمنٹ سسٹم کا آغاز
سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ضمنی انتخابات اور پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے سکیورٹی انتظامات ..
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش
چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے مزید 37بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
انسداد سموگ کیس، لاہور اور شیخورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کی تبدیلی کا حکم
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا، ترجمان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی